اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) چاول کی برآمدات میں مالی سال 2018-19 ءکے دوران1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2018ءسے جون 2019ءتک چاول کی برآمدات سے ملک کو 2.096 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران چاول کی برآمد …
چاول کی برآمدات میں مالی سال 2018-19 ءکے دوران 1.6 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) چاول کی برآمدات میں مالی سال 2018-19 ءکے دوران1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2018ءسے جون 2019ءتک چاول کی برآمدات سے ملک کو 2.096 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران چاول کی برآمد سے پاکستان نے 2.035 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔2018-19 ءکے دوران چاول کی برآمد کا حجم 41 لاکھ 4 ہزار 983 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا، 2017-18ءکے دوران 40 لاکھ 96 ہزار 446 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔ مالی سال 2018-19 ءکے دوران برآمدی باسمتی چاول کا حجم 6 لاکھ 68 ہزار 763 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک کو 639.250 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،2017-18ءکے دوران 5 لاکھ 60 ہزار 995 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جس سے ملک کو 581.84 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔








