چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو902.020ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.68فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو674.72ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اکتوبر2024میں چاول …

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو902.020ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.68فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو674.72ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اکتوبر2024میں چاول کی برآمدات کاحجم 268.81ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 197.20ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 256.85ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2024میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 3.687ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو294.58ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 259.18ملین ڈالرکے مقابلے میں 13.65فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 607.44ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46.17فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 415.54ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات کامجموعی حجم 2.157 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔