اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ چاول کی نئی اقسام سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا اور پاکستان دوسرے ممالک کو زیادہ چاول برآمد کرنے کے قابل ہو گا اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئے گی، بیج کی اعلیٰ قسم فصل کی زیادہ پیداوار کی ضامن ہے۔ جمعرات …
چاول کی نئی اقسام سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا،بیج کی اعلیٰ قسم فصل کی زیادہ پیداوار کی ضامن ہے ،وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ چاول کی نئی اقسام سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا اور پاکستان دوسرے ممالک کو زیادہ چاول برآمد کرنے کے قابل ہو گا اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئے گی، بیج کی اعلیٰ قسم فصل کی زیادہ پیداوار کی ضامن ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیق میں نجی شعبہ کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاول ملک کی اہم ترین فصل ہے اور اس سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے اس لئے حکومت چاول کی فصل میں بہتری اور اس کی پیداوار میں اضافہ کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عام کسان کی بہتری کےلئے نت نئے اقدامات کر رہی ہے تا کہ کسان کو زرعی پیداوار کو بڑھانے کےلئے آسانیاں میسر ہوں۔ انہوں نے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت کی مدد سے پاکستان میں زرعی شعبہ کو فروغ ملا ہے اور انہی اقدامات کی بدولت پاکستان میں چاول کی پیداوار میں جدید طریقے اپناتے ہوئے اضافہ ممکن ہے۔








