چلتی ٹرین پر پتھراؤ سے ٹرین انچارج شدید زخمی، ریلوے انتظامیہ کی عوامی تعاون کی اپیل

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):مدینۃ الحجاج اسلام آباد کے قریب چلتی ٹرین پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں ٹرین انچارج حامد محمود شدید زخمی ہو گئے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد ریلوے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نوعیت کے مجرمانہ افعال سے باز رہیں، جو انسانی جانوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق، شرپسند عناصر کی …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):مدینۃ الحجاج اسلام آباد کے قریب چلتی ٹرین پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں ٹرین انچارج حامد محمود شدید زخمی ہو گئے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد ریلوے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نوعیت کے مجرمانہ افعال سے باز رہیں، جو انسانی جانوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق، شرپسند عناصر کی جانب سے ٹرینوں پر پتھراؤ کے بڑھتے ہوئے واقعات مسافروں اور ریلوے عملے کی زندگیوں کو شدید خطرات میں ڈال رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار چلتی ٹرین پر لگنے والا پتھر کسی گولی کی طرح اثر کرتا ہے، جس سے نہ صرف سنگین چوٹیں آتی ہیں بلکہ انسانی جان بھی جا سکتی ہے۔ریلوے انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہےکہ ریلوے املاک کو نقصان پہنچانا ایک سنگین قانونی جرم ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹرینوں پر پتھر پھینکنے والے عناصر کے خلاف ریلوے پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے کسی بھی واقعے کی فوری اطلاع دیں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔