چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران 58 فیصد اضافہ

production of air conditioners
production of air conditioners

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران58فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 5.8ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اگست2021ء میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 3.7ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح اگست 2021کے مقابلہ میں اگست 2022ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی قومی براٰمدات میں 2.1ارب روپے یعنی 58فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ گیا ہے۔