چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 773 کیس ، 6 اموات رپورٹ ، 27 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے،این سی او سی

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 773 افراد کے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 5 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 773 افراد کے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 5 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 157, پنجاب میں 10 ہزار 83, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 545, اسلام آباد میں 3 ہزار 249, بلوچستان میں 758,گلگت بلتستان میں 258, آزاد کشمیر میں 83 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 440 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 93 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849, بلوچستان میں 15 ہزار 839, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191، اسلام آباد میں 19 ہزار 181, خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 119، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 82 اور سندھ میں 1 لاکھ 44 ہزار 114 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 745 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 599 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 336 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 270 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 213 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 149 اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 87 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 43 لاکھ 17 ہزار 678 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 853 مریض زیر علاج ہیں۔