اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا …
چودھری شجاعت حسین کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ، اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے اور اس پر آپ کو مثبت جواب بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی جماعت اور باقی تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔








