چوہدری شفیق کا پمز آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار

ارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق کے سابق کمشنر چوہدری شفیق نے پمز کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق کے سابق کمشنر چوہدری شفیق نے پمز کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو سٹیزنز فورم کے کنوینئر ولیم پرویز ،سماجی رہنماء ڈاکٹر بشیر حسین شاہ ، حبیبہ طلعت اور دیگر شہری و انسانی حقوق کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شفیق نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں ۔

 

مزید خبریں