لاہور۔20 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید اور تحر یک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کی گو رنر ہا ﺅ س میں ملاقات، اس مو قع پر گور نر نے کہا ہے کہ کر پشن کے ذریعے معاشی دہشت گردی کرنیوالے قومی مجر م ہیں، بعض عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر …
چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید اور فہیم خان کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔20 مئی(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید اور تحر یک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کی گو رنر ہا ﺅ س میں ملاقات، اس مو قع پر گور نر نے کہا ہے کہ کر پشن کے ذریعے معاشی دہشت گردی کرنیوالے قومی مجر م ہیں، بعض عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کو ہر صورت ناکام بنائیں گے اور ملک میں اقتصادی استحکام قائم کر یں گے ،وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر ے گی، ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ،تحر یک انصاف وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ سوموار کے روز گورنر ہاﺅس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران سیاسی ،پارٹی سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تاجر وں کے وفد نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تجارتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق مسائل سے آگاہ ہے،کاروباری برادری کو سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں ،کٹھن اقتصادی حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں لیکن حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے غیر ضروری اور لگثرری اشیا کی درآمد کو روکنا حکومتی پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مشکل معاشی حالات ضرورہیں مگر اسکے ذمہ دار 70سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے ہیں جنہوں نے ملک کو مسائل کے سواکچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو درپیش مسائل حکومت اور تاجر برادری دونوں کی مربوط کوششوں سے حل کئے جا سکتے ہیں جس کے لیے تاجر برداری کو چاہیے وہ اپنا کردار ادا کر یں، حکومت بھی ملک میں تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن صرف عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کے لیے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر رہے ہیں۔








