چوہدری نثار علی خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے چیئرمین کو سوشل میڈیا کے بطور ایک مثبت ، تعمیری اورصحت مندانہ تعامل کے میڈیم کے طور پر استعال کو یقینی بنانے کیلئے فریم ورک کی تشکیل کے ضمن میں معیاری طریقہ ہائے کار(ایس او پیز) وضع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سماجی تعامل کے اس اہم ذریعہ …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے چیئرمین کو سوشل میڈیا کے بطور ایک مثبت ، تعمیری اورصحت مندانہ تعامل کے میڈیم کے طور پر استعال کو یقینی بنانے کیلئے فریم ورک کی تشکیل کے ضمن میں معیاری طریقہ ہائے کار(ایس او پیز) وضع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سماجی تعامل کے اس اہم ذریعہ کو غلط معلومات، بدنام کرنے والے تبصروں ،قابل احترام شخصیات، قومی اداروں اورکسی خاص کمیونٹی کے سماجی ،مذہبی اورثقافتی اقدار کا مذاق اڑانے کے آلے کی بجائے خیالات اور نظریات کے تبادلے کا موثر پلیٹ فارم بنایا جاسکے۔ وزیرداخلہ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ،چئیرمین پی ٹی اے،ایڈوکیٹ جنرل، چئیرمین نادرا، آئی جی اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے ، اسلام آباد پولیس ، نادرا اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے فریم ورک کی تشکیل پر اتفاق رائے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

Leave a Reply