چھٹے سندھ گیمز2024انٹرسٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز کالج میں شروع ہو گئے

کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی):کراچی ریجن کے ڈائریکٹرکالجز پروفیسر مصطفی کمال اور سندھ کالج گیمز کراچی ڈسٹرکٹ سائوتھ کمیٹی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز نے ہفتہ کو چھٹے سندھ گیمز2024انٹرسٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کاایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز کالج میں افتتاح کیا۔ اس موقع پرکراچی ریجن کے ڈائریکٹرکالجز پروفیسر مصطفی کمال نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ …

کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی):کراچی ریجن کے ڈائریکٹرکالجز پروفیسر مصطفی کمال اور سندھ کالج گیمز کراچی ڈسٹرکٹ سائوتھ کمیٹی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز نے ہفتہ کو چھٹے سندھ گیمز2024انٹرسٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کاایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز کالج میں افتتاح کیا۔

اس موقع پرکراچی ریجن کے ڈائریکٹرکالجز پروفیسر مصطفی کمال نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ نے سندھ کالج گیمزمنعقد کیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور وہ جسمانی طور پر بھی تندرست اور حشاش بشاش رہیں۔

چیئرپرسن سائوتھ پروفیسر ڈاکٹر افشاں نازنے کہاکہ طالبات اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لریں تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی پہچان کرواسکیں اور اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کر سکیں،کراچی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے مختلف کالجز نے تھرو بال کی میچز منعقد کیے ۔

چیئر پرسن سائوتھ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز کالج کی ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ زم زم گورنمنٹ گرلز کالج کی ٹیم کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی دی گئی۔اس موقع پر ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز کالج کی پرنسپل نے کراچی ریجن کے ڈائریکٹرکالجز مصطفی کمال اور چیئرپرسن ڈسٹرکٹ سائوتھ پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔