اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) چیئرمین ایرا میجر جنرل اصغر نواز کے اعزاز میں الوداعی تقریب ایرا ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہوئی۔ ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمےن بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ نے اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین کو خراج تحسین پیش کےا اور کہا کہ اُن کی پیشہ وارانہ مہارت اور رہنمائی کی بدولت ایرا کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوا جس کی وجہ …
چیئرمین ایرا میجر جنرل اصغر نواز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) چیئرمین ایرا میجر جنرل اصغر نواز کے اعزاز میں الوداعی تقریب ایرا ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہوئی۔ ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمےن بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ نے اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین کو خراج تحسین پیش کےا اور کہا کہ اُن کی پیشہ وارانہ مہارت اور رہنمائی کی بدولت ایرا کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ایرا نے ایک سال کے مختصر عرصے میں 300منصوبہ جات کی تعمیر نو مکمل کر لی۔ سبکدوش ہونے والے چیئرمین ایرا میجر جنرل اصغر نواز نے ایرا کی قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرا نے 2005 کے زلزلے کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے مشکل کام کے حصول میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین بریگیڈیئر ابو بکر امین باجوہ نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔








