اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کسٹمز ویلیوایشن رولنگز ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کی سہولت کے لئے کسٹمز ویلیوایشن کی تمام رولنگز …
چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کسٹمز ویلیوایشن رولنگز ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے کی ہدایات جاری کردیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کسٹمز ویلیوایشن رولنگز ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کی سہولت کے لئے کسٹمز ویلیوایشن کی تمام رولنگز ایف بی آر کی سرکاری ویب سائیٹ پر اپلوڈ کر دی جائیں۔ یہ ہدایات تجارتی نظام کو آسان اور شفاف بنانے کے لئے جاری کی گئی ہیں۔ چیئر مین ایف بی آر نے کاروباری برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈر ویلیوایشن کیسز کی نشاندہی میں ایف بی آر سے تعاون کریں تا کہ اس کا سد باب کیا جا سکے۔








