چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بارہ کہو میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سے8ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھا¶ں گا، سرکاری اسپتالوں کا معیار بہتر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بارہ کہو میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس پرقبضہ ہورہا ہے، قبضہ گروپس سے ان پارکوں کو بچانا ہوگا، بڑی بڑی عمارتیں بن رہی …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سے8ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھا¶ں گا، سرکاری اسپتالوں کا معیار بہتر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بارہ کہو میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس پرقبضہ ہورہا ہے، قبضہ گروپس سے ان پارکوں کو بچانا ہوگا، بڑی بڑی عمارتیں بن رہی ہیں، سیوریج کا انتظام کیسے چلائیں گے‘ ملک میں پانی کا بڑامسئلہ آنے والا ہے، چیف جسٹس سے کہا ہے کہ قانون بنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کی زندگیاں بہتر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتیں، ڈالر60روپے سے125روپے کا ہوگیا۔پاکستان کی آدھی آمدنی کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے، نون لیگ یا پیپلز پارٹی ملک سے کرپشن ختم نہیں کرسکتیں، آصف زرداری کا توآپ سب کو معلوم ہی ہے۔ پیپلزپارٹی،نون لیگ باربار باریاں لیتے رہے ہیں، انہوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔