چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ

چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیسکام کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی‘ آئی ایس پی آر اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ کیا۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیسکام …

چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ
چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیسکام کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی‘ آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ کیا۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیسکام کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سٹریٹجک نظام اور استعدادکار میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے ترقیاتی پروگراموں میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جدید میزائل سسٹم کی تیاری میں نیسکام کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے تینوں سروسز کے لئے مختلف جدید ترین ہتھیاروں کے نظام تیار کرنے میں نیسکام کے کردار کی بھی تعریف کی۔ چیئرمین نے اعادہ کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنی قومی سلامتی کی ضروریات سے غافل نہیں رہے گا اور ملک کو درپیش سیکورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے معتبر اقدامات کے فروغ کی پالیسی پر گامزن رہیں گے۔ قبل ازیں نیسکام پہنچنے پر جنرل زبیر محمود حیات کا نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر نبیل حیات ملک نے خیر مقدم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلان ڈویژن (ایس پی ڈی) لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply