اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی مضبوط معیشت اور خوشحالی کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے، نیب پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے اور بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس سے خطاب …
چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کا نیب کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی مضبوط معیشت اور خوشحالی کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے، نیب پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے اور بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءنیب کی بحالی کا سال تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن پراسیکیوشن ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور آگاہی و تدارک سمیت تمام شعبوں کی ادارہ جاتی خامیوں اور کام کرنے کے طریقہ کار کے تفصیلی تجزیہ کے بعد ان کو فعال بنایا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے انکوائریوں اور انوسٹی گیشن کو قانون کے مطابق میرٹ اور شفافیت پر نمٹانے کیلئے دو انوسٹی گیشنز آفیسرز اور ایک لیگل کنسلٹنٹ پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔








