چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ،علاقائی سلامتی کے امور پر فوجی قیادت کو لائن آف کنٹرول اور آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض …

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس کا استقبال کیا۔ علاقائی سلامتی کے امور پر فوجی قیادت کو لائن آف کنٹرول اور آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا اور پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں