اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے پاکستان کے 2 روزہ دورہ کے دوران راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ جمعرات کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی سے امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کی ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے پاکستان کے 2 روزہ دورہ کے دوران راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ جمعرات کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ووٹل کی ملاقاتیں ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیاءپالیسی کے مقاصد کے حصول کی جانب پاکستانی رہنماوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے امریکی رابطے کا تسلسل ہیں۔ جنرل ووٹل نے بہتر پاک۔افغان تعلقات کی اہمیت پر بات چیت کی۔








