راولپنڈی ۔ یکم مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی جس میں بدلتی ہوئی جغرافیائی صورتحال اور سیکورٹی و دفاعی تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں دونوں شخصیات کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔ چینی سفیر نے …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات
راولپنڈی ۔ یکم مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی جس میں بدلتی ہوئی جغرافیائی صورتحال اور سیکورٹی و دفاعی تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں دونوں شخصیات کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔ چینی سفیر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔









