کوئٹہ۔23 اپریل( اے پی پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات نے کہا ہے کہ پاکستانیت بابائے قوم قائداعطم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے ساتھ ان کے عظیم افکار وبلند کردار کے ساتھ وابستہ ہے ،قائداعظم محمد علی جناح مخلص ،دیانتدار اور پر عزم نظم وضبط کے پاپند وعظیم لیڈر تھے،جو قومیں اپنی تاریخ سے نہیں جڑتیں ان کا کوئی مستقبل نہیں …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات کاکوئٹہ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔23 اپریل( اے پی پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات نے کہا ہے کہ پاکستانیت بابائے قوم قائداعطم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے ساتھ ان کے عظیم افکار وبلند کردار کے ساتھ وابستہ ہے ،قائداعظم محمد علی جناح مخلص ،دیانتدار اور پر عزم نظم وضبط کے پاپند وعظیم لیڈر تھے،جو قومیں اپنی تاریخ سے نہیں جڑتیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہم مہر گڑھ ،وادی سندھ اور گندھارا جیسی تاریخی تہذیبوں کے آمین ہے ،پاکستان کے لوگ صوفیانہ طرز زندگی کے قائل انتہائی صبرواستقامت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشارہیں،انتہا پسندی ودہشتگردی پاکستان کی شناخت نہیں بلکہ ہماری پہچان صوفیاواولیا کرام کی پرامن تعلیمات ہیں ،پاکستان شاعر وداب ،مواقع وتاریخ کی سرزمین ہے،ہماری قومی زبان اردو ایک ذرخیز زبان ہے جبکہ پاکستان شاعر وں وادیبوں ،صوفیا واولیاءکرام ،احترام انسانیت ،رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے والوں کی سرزمین ہے،پاکستانی قوم مشکلات کے باوجود کامیابی سے منزل کی طرف بڑھ رہی ہے ،پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اب نوجوانوں اور طلباءوطالبات نے اٹھانا اور سربلند کرنا ہے۔








