چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

راولپنڈی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پیر کو کوویڈ۔19 کی روک تھام کےلئے قومی کاوششوں کو مربوط کرنے کےلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا جہاں پر انہیں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات، پالیسیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک …

راولپنڈی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پیر کو کوویڈ۔19 کی روک تھام کےلئے قومی کاوششوں کو مربوط کرنے کےلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا جہاں پر انہیں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات، پالیسیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا این سی او سی پہنچے تو این سی او سی کے قومی کوآرڈنیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے ان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ سے متعلق تخمینے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیف جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کوویڈ۔19 کی روک تھام کےلئے قومی کاوششوں کو مربوط کرنے اور کم وقت میں اس وباءکی روک تھام کےلئے عملی اقدامات پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی کارکردگی کو سراہا۔