سرینگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔انھوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو فوجی طاقت کے بل پر محکوم رکھنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر …
چیئرمین حریت فورم کاکنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے،میرواعظ عمر فاروق

مزید خبریں
سرینگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔انھوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو فوجی طاقت کے بل پر محکوم رکھنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ دونوںہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کے اثرات کنٹرول لائن کے دونوں طرف کشمیر ی عوام پر پڑتے ہیں ۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے ذریعے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا خاتمہ کریں۔ میرواعظ نے (جو گھر میں نظربند ہیں) کہاکہ مسئلہ کشمیر دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔








