اسلام آباد ۔15دسمبر(اے پی پی)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے سویڈن کے سفیر جوہانسن نے یہاں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سویڈن کی معروف کمپنی ٹاک پول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منگس سپرہوم بھی موجود تھے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے سویڈن کے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں کے ٹاک پولکے سی ای او کو بتایا …
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے سویڈش سفیر جوہانسن کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔15دسمبر(اے پی پی)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے سویڈن کے سفیر جوہانسن نے یہاں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سویڈن کی معروف کمپنی ٹاک پول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منگس سپرہوم بھی موجود تھے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے سویڈن کے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں کے ٹاک پولکے سی ای او کو بتایا کہ پاکستان میں کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اورکئی بین الاقوامی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری سے مستفید ہورہی ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔








