چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے دفاتر کے لئے الگ بلاک تعمیر کرنے کو ناگزیر قرار دیدیا، باہمی ہم آہنگی سے چلانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے معاملات باہمی ہم آہنگی سے چلانے پر اتفاق کرتے ہوئے دفاتر کے لئے الگ بلاک تعمیر کرنے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور پر تفصیلی مشاورت کی …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے معاملات باہمی ہم آہنگی سے چلانے پر اتفاق کرتے ہوئے دفاتر کے لئے الگ بلاک تعمیر کرنے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پارلیمنٹ کے معاملات باہمی ہم آہنگی سے چلانے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین سینٹ اور سپیکر نے فیصلہ کیا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کو توسیع دی جائے گی کیونکہ پارلیمنٹ کے دفاتر کے لئے الگ بلاک کی تعمیر ناگزیر ہے۔