چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ کو ملک بھر میں ماحول کی بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے تدارک کےلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ زرتاج گل نے بتایا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری کو ترجیح …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ کو ملک بھر میں ماحول کی بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے تدارک کےلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ زرتاج گل نے بتایا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری کو ترجیح دی جاری ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ماحول کی بہتری کےلئے ملک بھر میں کی جانے والی کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے، ایوان بالاءماحول کی بہتری کی کوششوں میں سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قائمہ کمیٹی کے علاوہ ایک خصوصی کاکس بھی قائم کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ایوان بالا صوبوں کے مابین بہتر ہم آہنگی اور تمام متعقلہ اداروں کی آراءکی روشنی میں ملک بھر میں ماحول کے تحفظ کےلئے ٹھوس تجاویز دے گا، صوبوں کے مابین بہتر ہم آہنگی کے ذریعے صاف ستھرے ماحول سے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ اور کم سرسبز علاقوں میں شجرکاری کو ترجیح دی جائے۔

Leave a Reply