اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں مستونگ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ نگران وفاقی وزیر ریلوے اور صوبائی وزراءسینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے۔ سینٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے شہداءکے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور پیاروں کے بچھڑنے پر تعزیت بھی کی اور کہا …
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی سول ہسپتال کوئٹہ میں مستونگ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں مستونگ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ نگران وفاقی وزیر ریلوے اور صوبائی وزراءسینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے۔ سینٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے شہداءکے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور پیاروں کے بچھڑنے پر تعزیت بھی کی اور کہا کہ اس قومی سانحہ میں پوری قوم شہداءکے خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔








