میرے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما تھے،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کاخطاب

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما تھے،1956 کی ائین ساز اسمبلی کے ممبر اور آئین بنانے میں ان کا بڑا اہم کردار تھا، پنجاب میں پہلے بلدیاتی انتخابات میرے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی نے کرائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے والد مخدوم سید علمدار …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما تھے،1956 کی ائین ساز اسمبلی کے ممبر اور آئین بنانے میں ان کا بڑا اہم کردار تھا، پنجاب میں پہلے بلدیاتی انتخابات میرے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی نے کرائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی 48 ویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام دربار حضرت موسی پاک شہید کے احاطہ میں کیا گیا۔

برسی کے اجتماع کی صدارت دربار حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے اختتامی دعا بھی کرائی جبکہ اجتماع سے جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدین خطاب کیا اجتماع میں سوگواران سابق ایم پی اے سید احمد مجتبی گیلانی۔ ایم این اے سید علی قاسم گیلانی ۔ایم این اے سید علی موسی گیلانی ایم این اے۔سید علی قاسم گیلانی ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی۔چیرمین تحریک امن پاکستان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی۔مخدوم آف اوچ مخدوم سید سہیل حسن گیلانی.سینٹر رانا محمود الحسن۔مخدوم سید طفیل محی الدین گیلانی ۔۔درگاہ حضرت نواب سخی کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی۔ صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران الحسن گیلانی سید عامر گیلانی ۔مخدوم حسن رضا گیلانی ۔مخدوم غلام مصطفی شاہ گیلانی ۔ایم پی اے میاں کامران عبداللہ مڑل۔رانا طاہر رزاق۔

بیرسٹر مدثر ناظم شاہ۔سید صدر الدین گیلانی۔ میاں اسلم بودلہ۔ ملک ارشد مہے۔ سرور شاہ بخاری۔ شیخ عمران ارشد۔ مخدوم ڈاکٹر غوث عالم گیلانی۔ مخدوم غوث عالمین گیلانی نعیم خان۔ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی مخدوم غلام مصطفی شاہ گیلانی دولت گیٹ۔ ملک نسیم لابر۔ شہباز قادری۔معین قادری ۔ ایم سلیم راجہ۔ فواد ربانی۔ اسد ممتاز سیال ۔نعمان خان بابر ممتاز نیازی۔ جہانگیر ترین ۔قمر ہاشمی زوہیب بخآری سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے احباب نے شرکت کی ۔

اس موقع پرسید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمدللہ میں اور میری فیملی کے لوگ گزشتہ 48سال سے اپنے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کی برسی کا ہر سال اہتمام کرتے ہیں اپ تحریک پاکستان کے رہنما صوبائی وزیر صحت و تعلیم اور پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے ممبر تھے 1956 کا جب ائین بنایا گیا تو میرے والد ائین کاپی لے کر ننگے پاؤں کراچی گئے اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دے کر کہا کہ ہم نے قائد اعظم کے خواب کی تکمیل کردی ہےاور 56 کا ائین بنا دیا ہے اور انشاءاللہ اس پر عمل کریں گے، 1956 کی آئین ساز اسمبلی بعد میں قومی اسمبلی میں تبدیل ہوئی اور تو میرے والد مخدوم سید علمدار حسین گیلانی پہلے وفاقی وزیر صحت و تعلیم بنے پنجاب میں پہلے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعزاز بھی میرے والد مرحوم کو حاصل ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں صحت اور تعلیم کے فروغ میں اپ کا اہم رول ہے۔

انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ دا کیا۔علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخدوم سید علمدار حسین گیلانی نے اس خطے میں جو خدمات ہیں انجام دی ہ انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا اپ اپنی زندگی میں ہر سال تین رمضان المبارک کو حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہ کا دسترخوان سجاتے اور خود اس لنگر کا اہتمام کرتے تھے اپ کے وصال کے بعد اپ کے صاحبزادے سید یوسف رضا کیلانی بھی ہر سال اس دستر خوان کا اہتمام کرتے ہیں اور میں بھی گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ اس برسی کی تقریب سے خطاب کرتا ہوں،علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ اپنے والد کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے نہ صرف 1973 کا ائین بحال کیا بلکہ سرائیکی وسیب میں اج جتنی بھی ترقی ہے اس کا سہرا سید یوسف رضا گیلانی کے سر ہے۔

اجتماع میں ملک کے معروف ثنا خوان حمید نواز عاصم کے صاحبزادگان وحید نواز۔ حامد نواز۔ سید نواز ۔عاصم گولڑوی شوکت سعیدی ۔ملک عمران یوسف خلیفہ غلام حسین نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ قاری مرید حسین ہمڑ نےاظہار خیال کیا۔ مخدوم سید ابو الحسن جمال گیلانی نے اختتامی دعا میں مخدوم سید علمدار حسین گیلانی کے درجات کے بلندی ملک میں امن فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ سید ابوالحسن گیلانی نے خواجہ جلال الدین رومی مرحوم ۔خواجہ غلام قطب الدین فریدی مرحوم اور سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کے بھائی حاجی یسین انصاری مرحوم کے درجات کی بلندی اور مخدوم عالمین گیلانی کے والد مخدوم سید غوث انور گیلانی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی جو اس وقت کارڈیالوجی میں داخل ہیں۔