چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا وزیرِ مملکت عبدالرحمان کانجو سے اظہارِ تعزیت، والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے رخصت ہو جانا ایک ایسا سانحہ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ ماں کی محبت، شفقت اور دعا انسان کے لیے سب …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے رخصت ہو جانا ایک ایسا سانحہ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ ماں کی محبت، شفقت اور دعا انسان کے لیے سب سے قیمتی سرمایہ ہوتی ہے، اور اس کا سایہ سر سے اٹھ جانا زندگی کا ایک بڑا خلا پیدا کر دیتا ہے۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ اور ایوانِ بالا کے تمام اراکین عبدالرحمان کانجو اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔