اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بروز پیر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینیٹ کے 359ویں اجلاس کے دوران زیرِ غور آنے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور ہونے والی قانون سازی کا جائزہ لیا اور اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کو …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بروز پیر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینیٹ کے 359ویں اجلاس کے دوران زیرِ غور آنے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
کمیٹی نے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور ہونے والی قانون سازی کا جائزہ لیا اور اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کو بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس 3 مارچ 2026ء تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کمیٹی اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ ناصر عباس، سینیٹر رانا ثناء اللہ خان، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر امیر ولی الدین چشتی، سینیٹر کامل علی آغا، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سیکریٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔سیکریٹری سینیٹ نے کمیٹی کو موجودہ اجلاس کے دوران نمٹائے جانے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔








