چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینیٹ کے 361ویں اجلاس کے دوران زیر غور آنے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قانون سازی کے علاوہ اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس متوقع طور پر 22 مئی 2026ء تک جاری رہے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، سینیٹر راجہ ناصر عباس، قائدِ حزب اختلاف سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر رانا ثناء اللہ خان، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر عطاء الرحمٰن، سینیٹر جان محمد، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔سیکرٹری سینیٹ نے کمیٹی کو موجودہ اجلاس کے دوران زیر غور آنے والے قانون سازی کے ایجنڈے پر بریفنگ دی۔