اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کی مجلسِ شوریٰ کے سپیکر حسن بن عبداللہ الغنیم نے ملاقات کی ہےاورپاکستان اور قطر کے درمیان پارلیمانی و برادرانہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نےقطر کی مجلسِ شوریٰ کے اسپیکراور وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔چیئرمین سینیٹ کا امیرِ قطر اور عوامِ قطر کے …
چیئرمین سینیٹ سے قطر کی مجلسِ شوریٰ کے سپیکر حسن بن عبداللہ الغنیم کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کی مجلسِ شوریٰ کے سپیکر حسن بن عبداللہ الغنیم نے ملاقات کی ہےاورپاکستان اور قطر کے درمیان پارلیمانی و برادرانہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نےقطر کی مجلسِ شوریٰ کے اسپیکراور وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔چیئرمین سینیٹ کا امیرِ قطر اور عوامِ قطر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے قطر کی توانائی، سرمایہ کاری اور افرادی قوت میں تعاون کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ نےقطر کے علاقائی امن اور ثالثی میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور اسلامی اخوت پر مبنی ہیں۔قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری پاکستان و قطر کے مابین قربتیں بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان-قطر پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے روابط کو ادارہ جاتی شکل دینے پر زوردیا ۔چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی عملے کی تربیت اور مطالعاتی دوروں کے فروغ کی تجویز دی۔ملاقات میں مجلسِ شوریٰ قطر کی بین الاقوامی پارلیمانی فورمز میں فعال شرکت کو سراہا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امن، استحکام اور انسانی سلامتی کے تحفظ میں پارلیمان کا مرکزی کردار ہے۔ایک پُرامن اور خوشحال اسلامی دنیا پاکستان و قطر کا مشترکہ وژن ہے۔ چیئرمین سینیٹ نےIPU، APA اور PUIC جیسے فورمز پر تعاون بڑھانے پر زوردیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پائیدار ترقی امن و سلامتی کے بغیر ممکن نہیں، حقیقی امن سماجی و معاشی انصاف سے وابستہ ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے فلسطین میں قطر کی انسانی ہمدردی پر مبنی کوششوں کو سراہااوردوحہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن کے قیام پر قطر کے کردار کی تعریف کی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان توانائی، زراعت، آئی ٹی اور صنعت میں قطری سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتا ہے۔ پاکستان اور قطر کی پارلیمانیں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔پاکستان اور قطر امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی افرادی قوت کے لیے قطر میں مزید مواقع فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔چیئرمین سینیٹ نے سپیکر الغنیم کا شکریہ اور پارلیمانی تعاون کے تسلسل پر اعتمادکا اظہار کیا۔








