چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مزار قائد پر حاضری، میڈیا سے گفتگو

کراچی ۔ 17 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میں ناراض بلوچ بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، اس حوالے سے قانون سازی روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ ہفتہ کے روز مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین …

کراچی ۔ 17 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میں ناراض بلوچ بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، اس حوالے سے قانون سازی روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ ہفتہ کے روز مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ کی تشکیل میں چاروں صوبوں کا برابر حصہ ہے اور ہماری ابتداءسے ہی یہ خواہش تھی کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کو بھی ملے۔ ایوانِ بالا کی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے حوالے سے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے قائم کئے جانے والے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزید خبریں