چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی معروف سیاسی شخصیت مظہر علی خان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معروف سیاسی شخصیت مظہر علی خان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صوابی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر سجاد حسین طوری،سینیٹر دلاورخان،ایڈوائزر ٹو چیئرمین سینیٹ سیدعابدحسن اور نعمان خان بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے ۔ چیئرمین سینیٹ اور انکے …

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معروف سیاسی شخصیت مظہر علی خان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صوابی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر سجاد حسین طوری،سینیٹر دلاورخان،ایڈوائزر ٹو چیئرمین سینیٹ سیدعابدحسن اور نعمان خان بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے ۔ چیئرمین سینیٹ اور انکے وفد نے مرحوم مظہر علی خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ بھی گزارا۔

مزید خبریں