اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں (آج) مورخہ 29 اکتوبر بروز پیر کو ہونے والے ایشیاءپارلیمانی اجلاس میں ایران، سعودی عرب، بنگلہ دیش اور فرانس سمیت 28 مختلف ممالک کے 100 سے زائد اراکین پارلیمان شرکت کر رہے ہیں۔ اتوار کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی میزبانی …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پی ٹی وی سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں (آج) مورخہ 29 اکتوبر بروز پیر کو ہونے والے ایشیاءپارلیمانی اجلاس میں ایران، سعودی عرب، بنگلہ دیش اور فرانس سمیت 28 مختلف ممالک کے 100 سے زائد اراکین پارلیمان شرکت کر رہے ہیں۔ اتوار کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سینیٹ کر رہا ہے جس سے گوادر منصوبے کو ایک مناسب انداز میں مدد ملے گی اور ایشیاءکی پارلیمانی قیادت خطے میں امن اور ترقی کے فروغ میں بھی مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں گوادر پورے خطے کے لیے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا کیونکہ اسے وسطی ایشیاءاور یورپ کے ساتھ جنوبی ایشیاءسے منسلک کیا جا رہا ہے۔ صادق سنجرانی نے اس کانفرنس کے انتظام کے لیے پارلیمنٹ کے اراکین سمیت سینیٹروں اور اپوزیشن کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اجلاس کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس بین الاقوامی برادری میں پاکستان کے نام کو مزید فروغ دے گا۔









