اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر مستقبل کا اقتصادی اور کاروباری مرکز ہوگا اور اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے ، چین اور پاکستان کے پارلیمان کے مابین مضبوط روابط دوطرفہ تعلقات میںمزید استحکام کا باعث ہونگے ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار چین کی …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چین کی بین الاقوامی ترقی کے وزیر مسٹر سونگ تاﺅکی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر مستقبل کا اقتصادی اور کاروباری مرکز ہوگا اور اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے ، چین اور پاکستان کے پارلیمان کے مابین مضبوط روابط دوطرفہ تعلقات میںمزید استحکام کا باعث ہونگے ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار چین کی بین الاقوامی ترقی کے وزیر مسٹر سونگ تاﺅکی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے وفد سے پارلیمنٹ ہاﺅس میںملاقات اور ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہم ہے اور گوادر کے ذریعے وسطیٰ ایشیاء، مشرق وسطیٰ کو یورپ تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور سرمایہ کاری کےلئے وسیع مواقع موجود ہیں ۔








