اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پیر کو ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم بین الااقوامی امور اور پارلیمانی سفارتکاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دنیا بھر میں پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ بیرون ملک پاکستان کے سفارتخانے پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کیلئے راہ ہموار کریں۔ انہوں نے …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمودسے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پیر کو ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم بین الااقوامی امور اور پارلیمانی سفارتکاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دنیا بھر میں پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ بیرون ملک پاکستان کے سفارتخانے پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کیلئے راہ ہموار کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں پائیدار ترقی کیلئے دیرینہ تنازعات کا پر امن حل چاہتاہے۔پاکستان اقوام عالم کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اور برابری کے اصول پر بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔








