چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،2005 کے زلزلے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کے نقصانا ت کو کم کرنے کیلیئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صرف وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ متعلقہ اداروں کے مابین بہتر رابطہ کاری پر بھی منحصر ہے۔انہوں نے 2005 کے زلزلے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کے نقصانا ت کو کم کرنے کیلیئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صرف وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ متعلقہ اداروں کے مابین بہتر رابطہ کاری پر بھی منحصر ہے۔انہوں نے 2005 کے زلزلے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمد صادق سنجرانی نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تباہی کے نقصانات کو کم کیا جائے اور ہر طرح کی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیئے بھرپور تیاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کا موئثر انداز میں مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خطے میں وقوع پزیر موسمی تغیراتی عمل کے اثرات کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کیا جائے۔