اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے معروف سائیکلسٹ عطا اللہ نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سائیکلسٹ عطااللہ امن و یکجہتی کے فروغ کیلئے سائیکل پر سوار ہو کر پورے ملک میں امن کا پیغام دینے نکلے ہوئے ہیں۔ انہو ں نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے مشن کے بارے آگاہ کیا۔ انہو ں نے …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے سائیکلسٹ عطا اللہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے معروف سائیکلسٹ عطا اللہ نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سائیکلسٹ عطااللہ امن و یکجہتی کے فروغ کیلئے سائیکل پر سوار ہو کر پورے ملک میں امن کا پیغام دینے نکلے ہوئے ہیں۔ انہو ں نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے مشن کے بارے آگاہ کیا۔ انہو ں نے بتایا کہ 14 اگست 2020ءکو سائیکل پر یہ سفر کوئٹہ سے شروع ہوا اور اب تک ملک بھر کے تمام صوبوں اور بڑے شہروں کا چکر مکمل کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں 25 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔سائیکلسٹ عطا اللہ نے کہا کہ میرا مقصد امن اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے اور یہی مشن لے کر میں شہر شہر، گلی گلی اپنا پیغام عام کرنے نکلا ہوں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سائیکلسٹ عطا اللہ کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس مثالی کاوش کی معترف ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام امن کی خاطر یکجہتی اور یکجہتی کی خاطر امن کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہیں اور ایوان بالا کا مقصد بھی وفاقی اکائیوں کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے سائیکلسٹ عطااللہ کی اس کاوش کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الصوبائی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔








