اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو اہم قرارد یتے ہوئے باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی شعبوں میں بڑھانے پر زور دیا ہے، دونوں ملکوں میں سماجی و اقتصادی سطح پر بہترین تعاون دیکھنے کو ملا ہے اور عالمی فورمز پر بہتر معاونت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان اور کینیڈا دوطرفہ تعاون …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈے گلمورکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو اہم قرارد یتے ہوئے باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی شعبوں میں بڑھانے پر زور دیا ہے، دونوں ملکوں میں سماجی و اقتصادی سطح پر بہترین تعاون دیکھنے کو ملا ہے اور عالمی فورمز پر بہتر معاونت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان اور کینیڈا دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈے گلمور سے پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے ان تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینڈا نے اس فورم پر ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے۔ کینیڈا کی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔








