چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بحرین کے سفارتخانے جاکر وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بحرین کے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک مثالی دوست سے محروم ہوگیا،بحرین کے وزیراعظم دونوں ممالک میں مثالی بھائی چارے کی روشن علامت اور ترقی پسند سوچ رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بحرین کے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بحرین کے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک مثالی دوست سے محروم ہوگیا،بحرین کے وزیراعظم دونوں ممالک میں مثالی بھائی چارے کی روشن علامت اور ترقی پسند سوچ رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بحرین کے سفارتخانے آمد اور بحرین کے پاکستان میں تعینات سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر سے بحرین کی قیادت اور غمزدہ خاندان کیلئے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک مثالی دوست سے محروم ہوگیا۔ بحرین کے وزیراعظم دونوں ممالک میں مثالی بھائی چارے کی روشن علامت تھے۔ مرحوم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ ترقی پسند سوچ رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی قیادت میں بحرین نے اقتصادی اور معاشی ترقی کا ایک نیا دور دیکھا ہے۔ محروم وزیراعظم بحرین کی وفات سے پاکستان ایک عظیم اور مخلص دوست سے محروم ہو گیا۔ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی بین المذاہب ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔پاکستانی قوم بحرین کی حکومت، عوام اور قیادت کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت بحرین کے سفارتخانے میں گزار ا اور خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر سفیر بحرین اور سفارتخانے کے سنیئر افسران کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خانی کی۔بحرین کے وزیراعظم کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند گئے۔اس موقع پرچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز سجاد حسین طوری، اشوک کمار اور نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں