چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے گوادر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں گوادر میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے گوادر کا دورہ کیا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سینیٹر جاوید عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں گوادر میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے گوادر کا دورہ کیا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سینیٹر جاوید عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرسینیٹ اوربلوچستان حکومت کے متعلقہ افسران نے چیئرمین سینیٹ کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اب تک کیے گئے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔