چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ژوب میں بس حادثے پر اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ژوب میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہاں جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، سینیٹ میں قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے دعا کی۔