چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، نماز جمعہ کی ادائیگی کےلئے جمع ہونے والے افراد پر فائرنگ کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، نماز جمعہ کی ادائیگی کےلئے جمع ہونے والے افراد پر فائرنگ کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور دہشت گردی جہاں بھی ہو اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب اور فرقہ سے نہیں ہوتا اور دنیا کا کوئی مذہب ایسے اقدامات کی تعلیم نہیں دیتا، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے بے شمار جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امن کے دشمن ہیں، پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سیّد شبلی فراز نے بھی نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کا تعلق کسی ملک یا معاشرے سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک انتہاءپسندوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Leave a Reply