اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) 26 ممالک کی پارلیمان کے سربراہان، مندوبین اور اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ بین الپارلیمانی یونین کے سیکریٹری جنرل 29 اکتوبر سے گوادر میں شروع ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی اور ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کےلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میںچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) 26 ممالک کی پارلیمان کے سربراہان، مندوبین اور اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ بین الپارلیمانی یونین کے سیکریٹری جنرل 29 اکتوبر سے گوادر میں شروع ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی اور ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کےلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میںچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کےلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ 26 ملکوں سے 97 مندوبین گوادر میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان کا مستقبل کا تجارتی مرکز ہے اور یہاں سے وسطی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ کے علاوہ یورپ تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس کا اثر نہ صرف پاکستان کی معیشت پر پڑے گا بلکہ پورے ایشیاءکی اقتصادی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ اس اعلیٰ سطح کانفرنس کا انعقاد سینیٹ آف پاکستان نے کیا ہے جو 29 اکتوبر سے 31اکتوبر تک گوادر میں جاری رہے گی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کےلئے مل کر کوششیںکرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








