اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کان کنی ملک کا ایک اہم شعبہ ہے جس کا ملکی معیشت میںکلیدی کردار ہے، کان کنی کے کاروبار کو فروغ دینے کےلئے اقدامات ناگزیر ہیںکیوں کہ اس شعبے کو ابھی تک باقاعدہ صنعت کا درجہ نہیں دیا گیا، کان کنی اور اس سے وابستہ کاروبار سے ہزاروں افراد کا روزگار منسلک ہے، …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی کان کنی کے شعبے سے وابستہ افراد کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کان کنی ملک کا ایک اہم شعبہ ہے جس کا ملکی معیشت میںکلیدی کردار ہے، کان کنی کے کاروبار کو فروغ دینے کےلئے اقدامات ناگزیر ہیںکیوں کہ اس شعبے کو ابھی تک باقاعدہ صنعت کا درجہ نہیں دیا گیا، کان کنی اور اس سے وابستہ کاروبار سے ہزاروں افراد کا روزگار منسلک ہے، اس شعبے کو درپیش مسائل کے حل کےلئے باقاعدہ پالیسی سازی کی ضرورت ہے، اس مقصد کےلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے کر درپیش امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور مربوط پالیسی اور ضروری قانون سازی کےلئے تمام متعلقہ شعبوں کی آراءکو شامل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کان کنی کے شعبے سے وابستہ افراد کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کی درخواست بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر اور وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال نے کی تھی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال ، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی ، سینیٹر ز ستارہ ایاز ، کلثوم پروین ، مرزآفریدی اور کہدہ بابرکے علاوہ ایف بی آر اور نیپرا کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔








