اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر ممالک کے رہنمائوں اور سربراہان حکومت کو خطوط لکھے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک غیر معمولی …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ممالک کے رہنمائوںکو خطوط پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوںسے تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر ممالک کے رہنمائوں اور سربراہان حکومت کو خطوط لکھے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک غیر معمولی عالمی چیلنج ہے جس سے ہر ایک فرد متاثر ہوا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس بحران سے جہاں تباہی ہوئی ہے وہاں اقوام عالم کو متحد ہونے کا ایک منفرد موقع میسر آیا ہے۔ ایوان بالاء کے چیئرمین نے جرمن چانسلر، سپین اور اٹلی کے وزراء اعظم کو خطوط لکھے اور پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بیلا روس کی کونسل آف ری پبلک (قومی اسمبلی) کے سپیکر، پولینڈ کے مارشل آف سینیٹ اور برونائی دارالاسلام کے پاکستان میں سفیر کو بھی خطوط لکھے گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اموات پر بہت دل گرفتہ ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے متاثر خاندانوںسے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان دنیا کی طرح سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمان اور عوام اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی معاونت اور پیرا میڈیکل تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ توقع ہے کہ مشترکہ کوششوں سے ہم جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے، دکھ کی اس گھڑی میں میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مارشل آف سینیٹ پولینڈ کی جانب سے ان کو بھیجے گئے پولینڈ کے دورہ کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر دورہ ممکن نہیں رہا، حالات ٹھیک ہونے پر پارلیمانی رابطوں اور دوروںکو ری شیڈول کیا جائے گا۔








