اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکا ہماری قربانیاں نظر انداز کر رہا ہے ، وقت آگیا ہے کہ ایشیاءاپنی قسمت کا فیصلہ خود کرے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ خطے میں امریکا ، اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن رہا ہے اور سپرپاور مشرق وسطیٰ کے توانائی کے ذخائر پر مکمل کنٹرول چاہتی ہے ۔امر …
چیئرمین سینیٹ کا چھ علاقائی ملکوں کی پہلی سپیکرز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکا ہماری قربانیاں نظر انداز کر رہا ہے ، وقت آگیا ہے کہ ایشیاءاپنی قسمت کا فیصلہ خود کرے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ خطے میں امریکا ، اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن رہا ہے اور سپرپاور مشرق وسطیٰ کے توانائی کے ذخائر پر مکمل کنٹرول چاہتی ہے ۔امر یکی دستاویزات کے مطابق روس ، چین ، ایران ، شمالی کوریا اورجہادی دہشتگرد امریکا کیلئے چیلنج قرار دیئے گئے ہیں جبکہ چین اور روس کو امریکی سلامتی و خوشحالی متاثر کرنے کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو اسلام آباد میں ہونے والی چھ علاقائی ملکوں کی پہلی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، روس ، چین ، ایران ، ترکی اور افغانستان کے پارلیمانی سپیکرز اور وفود ، اراکین پارلیمنٹ ، سفارتکار اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔








