چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، تقریبات اور دیگر پارلیمانی اجتماعات منسوخ کر دئیے

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، تقریبات اور دیگر پارلیمانی اجتماعات کو منسوخ کر دیا ہے۔ ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں تک اجتماعی تقریبات بشمول ایوان بالاءکی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباءکو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام اجلاس …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، تقریبات اور دیگر پارلیمانی اجتماعات کو منسوخ کر دیا ہے۔ ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں تک اجتماعی تقریبات بشمول ایوان بالاءکی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباءکو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام اجلاس منسوخ کئے گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی ہے کہ اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے، پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وباءکی شکل اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے قوم سے خصوصی دعاو¿ں کی اپیل کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وباءسے اپنی امان میں رکھے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عوام پر زور دیا کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور رش والے مقامات پر نہ جائیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سربسجود ہوکر دعا کریں اور استغفار پڑھیں۔