اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قرآن مجید کے نسخوں کا معیار بہتر بنانے اور ری سائیکلنگ کے حوالے سے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ جبل نور پہاڑ میں دو بائی شہید ہونے والے قرآن مجید کے نسخوں کے حوالے سے اپنے خرچ پر کام …
چیئرمین سینیٹ نے قرآن مجید کے نسخوں کا معیار بہتر بنانے اور ری سائیکلنگ کے حوالے سے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قرآن مجید کے نسخوں کا معیار بہتر بنانے اور ری سائیکلنگ کے حوالے سے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ جبل نور پہاڑ میں دو بائی شہید ہونے والے قرآن مجید کے نسخوں کے حوالے سے اپنے خرچ پر کام کر رہے ہیں، قرآن مجید کے نسخوں کا معیار بہترین بنانے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، ری سائیکلنگ کے لئے پلانٹ نہیں ہے، لاہور میں مال روڈ پر ایک عمارت پڑی ہے، اسے اس کام کے لئے وقت کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین نے یہ معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔








