اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت حکمت عملی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی …
چیئرمین سینیٹ کا ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت حکمت عملی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ تربیت اور غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز مصروف عمل ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم اور تمام ریاستی ادارے متحد اور یکجا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل اور مستقل خاتمے کے لیے موثر اور فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے اور پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے سکیورٹی فورسز کے حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔








